بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / بھٹکل کے رادھا کرشنا بھٹ ضلع شمالی کینرا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

بھٹکل کے رادھا کرشنا بھٹ ضلع شمالی کینرا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل:  6؍اگست،18  (بھٹکلیس نیوز بیورو)  مقامی کنڑا اخبار کے مشہور و معروف نمائندے رادھا کرشنا بھٹ کو متفقہ طور پر ضلع شمالی کینرا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن  کے صدر بنائے گئے ہیں  جبکہ جنرل سکریٹری کے طور پرسرسی کے نرسمہا (گرو) اڈی کو چنا گیا۔

الیکشن کمشنر آر وی بھاگوت نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے اس کی تفصیلات فراہم کی ہیں ۔

اخباری بیان کے مطابق ضلع سطح پر نائب صدر کے طور پر بسوا راج پاٹل (منڈگوڈ)،اننت دیسائی (جوئیڈا)اور خزانچی کی حیثیت سے سومنگلا ہونے کوپا (سرسی ) کو منتخب  کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کرشنا مورتی ہیبار(ہوناور)، گنگا دھر کولگی (سداپور)، فیاض ملا (بھٹکل)، محمد رضا مانوی (بھٹکل)، راجیندرا ہیگڈے ، بھوانی شنکر نائک، یشونت نائک،جے آر سنتوش کمار(سرسی)مجلس عاملہ کے اراکین منتخب ہوئے ہیں۔

x

Check Also

تصاویر؛ انجمن گرلس ہائی اسکول میں مختلف ثقافتی مقابلوں کا انعقاد