بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / سرکاری بس ڈرائیور  کی چالاکی سے  بچی 50/لوگوں کی جان

سرکاری بس ڈرائیور  کی چالاکی سے  بچی 50/لوگوں کی جان

Print Friendly, PDF & Email

یلاپور: 30 دسمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہفتہ کی دوپہر کو یلاپور کی گھاٹ میں جارہے ایک سرکاری بس کا بریک فیل ہونے کے بعد بس ڈارئیور نے چالاکی دکھاتے ہوئے بس کو ٹرک پر چڑھا دیا جس سے بس پر سوار قریب 50/لوگ محفوظ رہ گئے۔

اطلاع کے مطابق کاروار سے ہبلی جانے والی سرکاری بس قریب 50/مسافروں کو لے کر ہبلی کی جانب جارہی تھی کہ یلاپور  گھاٹ میں اس کا بریک ناکارہ ہوگیا۔ تاہم ڈرائیور نے پھرتی دکھاتے ہوئے  جان بوجھ کر بس کو سامنے جارہی ٹرک پر چڑھا دیا جس کی وجہ سے بس کی رفتار کم ہوگئی  جس کے بعد ٹرک ڈرائیور نے بھی بس کے خطرے کو بھانپتے ہوئے اپنی ٹرک کو موڑ پر روک دیا ۔

دونوں ڈارئیوروں کی ہشیاری سے کئی مسافر محفوظ رہ گئے ۔حادثہ میں بس کے اگلے حصے کو کافی نقصان پہنچاہے۔

x

Check Also

نریندر مودی پھر ایک بار وزیر اعظم منتخب ہونگے؛ کارورا آننت کمار کی ریلی میں پہنچی وزیر دفاع  نرملا سیتا رمن کا بیان

کاروار: 16 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ’’نریندر مودی ہی اس بار ...