بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / منڈگوڈ: چین چھین کر بھاگنے والے دو افراد گرفتار

منڈگوڈ: چین چھین کر بھاگنے والے دو افراد گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

منڈگوڈ: 25 اگست، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) منڈگوڈ کے اٹاویری علاقہ میں جمعہ کے روز پولس نے چین چھین کر فرار ہونے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ان کی شناخت ہبلی کے اسحاق احمد ستار اور اشفاق عطار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق 19اگست کو منڈگوڈ پولس تھانہ میں اس سلسلہ میں ایک خاتون کی طرف سے چین چیھنے جانے کا معاملہ درج ہوا تھا۔

اس معاملہ کے بعد ایس پی اور ڈی ایس پی کی قیادت میں تحقیقات چل رہی تھیں جس کے بعد پولس نے ان دونوں کو پکڑ لیا۔

پولس نے ان کے پاس سے ایک بائک، چہرے کا ماسک اور چاقو بھی ضبط کیا ہے۔

اس کارروائی کو انجام دینے میں پولس اہلکار اشوک راتھوڑ، شیوارج چوان، راگھو نائک، بھگوان گاؤکر، ونود اور شیوانند موجود تھے۔

x

Check Also

تصاویر: انجمن حامئی مسلمین میں منعقد دو روزہ سیمنار کا اختتام