بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / مسلسل 941/دنوں تک بجلی بنانے پر وزیر اعظم نے دی کاروار کے کائیگا اٹامک پاور پلانٹ کے سائنسدانوں کو مبارکباد

مسلسل 941/دنوں تک بجلی بنانے پر وزیر اعظم نے دی کاروار کے کائیگا اٹامک پاور پلانٹ کے سائنسدانوں کو مبارکباد

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 11 دسمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی نے کائیگا اٹامک پاور اسٹیشن (کے اے پی ایس) کے سائنسدانوں اور اس کے تمام عملے کو مسلسل 941/دنوں تک ایک ہی پلانٹ سے بجلی تیار کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’’ یہ ہندوستانی سائنسدانوں اور انجینئروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر مزید آگے لے گیا ہے۔‘‘

کاروار سے 56/کلو میٹر کی دوری پر واقع اس پلانٹ میں بھاری پانی سے بجلی تیار کرنے والے چار یونٹ ہیں جس سے روزانہ 220/میگاواٹ بجلی تیار کی جاتی ہے۔ یہاں تیار ہونے والی بجلی کرناٹک کے علاوہ تلنگانہ اور آندھرپردیش کو بھی دی جاتی ہے، جس میں کرناٹکا کا 33/فیصد حصہ ہوتا ہے امید ہے کہ آئندہ دنوں میں کرناٹک کو پچاس فیصد بجلی یہاں سے حاصل ہوگی۔

اس پلانٹ کو 30/دسمبر کے دن بند کیا جائے گا تاکہ اس میں کسی خرابی کا پتہ لگایا جاسکے۔

x

Check Also

ہندوستان میں سرمایہ کاری کے عنوان پر جدہ میں ایک روزہ سیمنار کا انعقاد

جدہ: 19 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) حکومت ہند کی جانب سے ...