بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / اب متحدہ عرب امارات سے ہندوستان اڑان بھرنے والوں کو ہندوستانی سفارت خانہ میں رجسٹر یشن  کی نہیں ہوگی ضرورت: 31 اکتوبر تک رہے گی یہ سہولت

اب متحدہ عرب امارات سے ہندوستان اڑان بھرنے والوں کو ہندوستانی سفارت خانہ میں رجسٹر یشن  کی نہیں ہوگی ضرورت: 31 اکتوبر تک رہے گی یہ سہولت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 12 اکتوبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہندوستان اور یو اے ای کے مابین ہوئے ائیر ببل معاہدہ کے تحت اب متحدہ عرب امارات سے ہندوستان لوٹنے والوں کو ہندوستانی سفارت خانہ میں جاکر اپنا رجسٹریشن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ائیر انڈیا نے ٹوئیٹ کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اب سے ہندوستانی مسافر سیدھے ائیر انڈیا کے ذریعے اپنی ٹکٹ بنا سکتے ہیں انہیں کسی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 

اطلاع کے مطابق یہ سہولت ائیر ببل معاہدہ کے تحت دی جارہی ہے جو کہ اس مہینے کے آخر تک حاصل رہے گی۔

خیال رہے کہ ائیر ببل معاہدہ کورونا کے اس دور میں دو ممالک کے درمیان پروازوں کو جاری رکھنےکے لیے کیا گیا ہے اس طرح کا معاہدہ ہندوستان نے دس ممالک کے ساتھ کر رکھا ہے۔ ان ممالک میں امریکہ ، کنیڈا ،فرانس ، جرمنی ،انگلینڈ ، مالدیپ ، متحدہ عرب امارات ،قطر ،افغانستان اور بحرین شامل ہیں۔

x

Check Also

اب ہیلمیٹ نہ پہننے پر جرمانے کے ساتھ تین مہینے تک لائسنس ہوگا معطل؛ پچھلی سیٹ والوں کو بھی ہیلمیٹ پہننا ہوگا لازمی

بینگلورو: 20 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ ...