بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ستمبر 21 سے 9ویں تا 12 ویں کے طلباء اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرنے اسکول جاسکیں گے

ستمبر 21 سے 9ویں تا 12 ویں کے طلباء اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرنے اسکول جاسکیں گے

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی: 8 ستمبر (ایجنسی) مرکزی حکومت نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے نافذ پابندیوں میں ایک اور بڑی نرمی کا اعلان کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کی راہ ہموار کردی ہے۔
وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے 21 ستمبر سے 9 ویں تا 12 کلاس کیلئے اسکولوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ ان کلاسوں کے طلبہ اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرنے کے رضاکارانہ بنیاد پر اسکول آسکتے ہیں ۔ اسکولوں میں دوبدو تعلیم حاصل کرنے کا دوبارہ آغاز کیا جارہا ہے ۔ وزارت نے ان کلاسس کے انعقاد کے لئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں۔ حفاظتی اقدامات پر اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے۔ جاریہ کووڈ۔19 وباء کے دوران معیاری کارکردگی طریقہ کار ( ایس او پی) کے پیش نظر مرکز نے ان لاک۔4 کے رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے اسکولوں کی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی ہے ۔ لیکن یہ اسکولس صرف کنٹینمنٹ زونس کے باہر کے علاقوں میں کھولے جاسکیں گے۔ تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں نویں تا بارھویں کلاس کے طلبہ کو کووڈ۔19 سے مربوط گائیڈ لائینس پر عمل کرتے ہوئے اسکول جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
وزارت صحت نے اس کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے فیس ماسک لگانے، طلبہ کے درمیان 6 فٹ کی دوری برقرار رکھنے آروگیہ ستو اپلیکیشن نصب کرنے اور اسکولوں میں تھوکنے پر بھی پابندی کی گئی ہے۔ گائیڈ لائینس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسکولوں کی کشادگی کے بعد بھی آن لائین اور دوری برقرار رکھتے ہوئے تعلیم حاصل کرنے کا عمل جاری رہے گا۔ طلبہ کی آن لائین تعلیم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں نے کووڈ وباء کے دوران آن لائین پر ہی درس و تدریس عمل ہی جاری رکھا ہے۔
اسکول کھولنے سے پہلے پورے علاقہ کو سینیٹائز کیا جائے گا ۔ طلبہ کی حاضری رضاکارانہ ہوگی۔ ٹیچرس سے رہنمائی حاصل کرنے کے بعد ہی اسکول آسکتے ہیں۔ آن لائین کلاسس بھی جاری رہیں گے۔ جو طلبہ اسکول میں حاضر ہونا چاہتے ہیں ، انہیں فیس ماسک پہننا لازمی ہوجائے گا۔ اسکولوں کے داخلہ کے تمام مقامات کو ہینڈ سینیٹائزرس رکھے جائیں گے اور تھرمل اسکریننگ کا بھی انتظام کیا جائے گا ۔ مارننگ اسمبلی، اسپورٹس اور دیگر سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ طلبہ کا ایک جگہ جمع ہوجانا بھی ممنوع ہوگا۔

 

x

Check Also

کرناٹک بند کی وجہ سے 28ستمبر کو ہونے والا دسویں کا سپلیمنٹری امتحان ملتوی

بینگلورو: 26 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکزی حکومت کی طرف سے ...