بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / سرسی میں دو بائک کی ٹکر؛ ایک ہلاک دونوجوان زخمی

سرسی میں دو بائک کی ٹکر؛ ایک ہلاک دونوجوان زخمی

Print Friendly, PDF & Email

سرسی: 23 جنوری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سرسی کے نرنہلی میں منگل کو دو بائک کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہلاک جبکہ دو نوجوان زخمی ہوگئے ہیں۔

مرنے والے کی شناخت گنیش سیتا رام بھٹ (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی شناخت شری دھر نائک (19)  اور ستیش پٹگار (18) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق شری دھر اور ستیش شام قریب 6:00 بجے کالج سے گھر جارہے تھے کہ تیز رفتاری میں مخالف سمت سے آتی ہوئی بائک سے ٹکرا گئے۔ حادثہ کے نتیجہ میں مخالف سمت سے آرہے گنیش کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

حادثہ کے فوری بعد سرسی کے سی پی آئی گریش موقع واردات پر پہنچے اور ضروری کارروائی انجام دی۔

x

Check Also

بیرون ملک سے بھٹکل آنے والوں سے فوری طبی جانچ کرانے کی اپیل

بھٹکل: 5 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تعلقہ میں ویسے تو اب ...