بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / منگلورو: بس اور ٹرک کے تصادم میں ایک ہلاک بیس زخمی

منگلورو: بس اور ٹرک کے تصادم میں ایک ہلاک بیس زخمی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 07 دسمبر،2017

منگلورو؍ (اے این آئی) منگلور کے ننتھور نامی مقام پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں بیس لوگ زخمی ہوگئے ہیں  جبکہ ایک خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ہے، جس کی شناخت کویتا کی حیثیت سے کی گئی جو کہ مبگلورو کے سرکاری اسپتال میں ہیلپر کا کام کرتی تھی۔

اطلاع کے مطابق خاتون سڑک پار کرہی تھی کہ اس دوران ایک تیزرفتار بس نے اسے ٹکر دے دی جس کی وجہ سے موقع واردات پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولس سے ملی جانکاری کے مطابق سٹی بس بکارن کٹے سے ہمپن کٹے جارہی تھی کہ مخالف سمتر سے آرہی ٹرک سے ٹکراگئی جس میں ٹرک ڈرائیور اور کلینر سمیت بس پر سوار افراد بھی زخمی ہوگئے۔

اس سلسلہ میں منگلور ٹرافک پولس نے معاملہ درج کیا ہے۔

x

Check Also

تصاویر؛ انجمن گرلس ہائی اسکول میں مختلف ثقافتی مقابلوں کا انعقاد