بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / لاک ڈاؤن :ملک میں رسوئی گیس کی کوئی کمی نہیں لیکن 15دنوں سے پہلے نہیں ہوگی بکنگ،انڈین آئل

لاک ڈاؤن :ملک میں رسوئی گیس کی کوئی کمی نہیں لیکن 15دنوں سے پہلے نہیں ہوگی بکنگ،انڈین آئل

Print Friendly, PDF & Email

ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے کرونا وائرس (کووڈ 19) کے پیش نظر لوگوں سے ’پینک بکنگ‘ نہیں کرانے کی اپیل کی ہے اورکہا ہے کہ اب 15 دنوں کے فرق پر ہی رسوئی گیس کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔انڈین آئل کے چیئرمین سنجیو سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں رسوئی گیس کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی پورے ملک میں جاری ہے۔ پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی کوئی قلت نہیں ہے۔ خصوصی طور سے رسوئی گیس کے سلسلے میں میں یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ لوگ اطمینان رکھیں۔ ایل پی جی کی فراہمی مسلسل جاری ہے اور جاری رہے گی۔

گاہکوں سے اپیل ہے کہ پینک بکنگ نہ کریں۔ اس سے سسٹم پر غیرضروری دباؤ پڑتا ہے۔ اب یہ نظم شروع کیا گیا ہے کہ کم سے کم 15 دنوں کے فرق سے پہلے گاہک ریفل بکنگ نہیں کراسکیں گے۔واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے ملک میں پٹرول۔ڈیزل کی کھپت کم ہوئی ہے لیکن رسوئی گیس کی طلب بڑھ گئی ہے۔ اب تک گاہکوں کی بکنگ پرکوئی وقت معینہ کا نفاذ نہیں تھا۔ عام صارفین کو ایک سال میں بارہ گھریلو گیس سیلنڈر پر سبسڈی ملتی ہے جبکہ اس کے بعد سبسڈی نہیں ملتی ہے۔
x

Check Also

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں  کورونا کے 135 نئے معاملات: کل تعداد 2418 کو پہنچی

بینگلور: 27 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ریاست کرناٹک میں پچھلے چوبیس گھنٹوں ...