بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / عظیم محدث اور شاہ فیصل عالمی ایوارڈ یافتہ مولاناڈاکٹر مصطفی اعظمی کا انتقال

عظیم محدث اور شاہ فیصل عالمی ایوارڈ یافتہ مولاناڈاکٹر مصطفی اعظمی کا انتقال

Print Friendly, PDF & Email

ریاض:  20؍ دسمبر   
عصر حاضر کے عظیم محدث اور شاہ فیصل عالمی ایوارڈ یافتہ مولانا ڈاکٹر محمد مصطفی اعظمی قاسمی آج ریاض شہر میں بعد نماز فجر 87 سال کی عمر میں انتقال فرماگئے ہیں جس سے پور ی علمی دنیا سوگوار ہے اور ریاض سے لیکر دہلی تک غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
ملت ٹائمز کو یہ اطلاع سعودی عرب میں مقیم مولانا نجیب احمد قاسمی سنبھلی نے دی ہے ۔ مولانا کی وفات کی اطلاع کے مطابق آج 20 دسمبر بروز بدھ کو بعد نماز ظہر ریاض کی مشہور مسجد الراجحی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ مولانا مصطفے اعظمی قاسمی عظیم محدث اور دارالعلوم دیوبند کے نامور فضلاء میں سر فہرست تھے ،آپ کو علمی خدمات کی بنیاد پر شاہ فیصل عالمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیاتھا علاوہ ازیں آپ کو سعودی عرب کی قومیت بھی حاصل تھی۔ مولانا کی پیدائش 1930 میں اترپردیش کے مؤ (اعظم گڑھ) میں ہوئی۔ برصغیر کی معروف علمی درسگاہ دارالعلوم دیوبند سے 1952 میں فراغت حاصل کی۔ دارالعلوم دیوبند سے علوم نبوت میں فضیلت کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد دنیا کے معروف اسلامی ادارہ جامعہ ازہر، مصر سے 1955ءمیں (MA) کی ڈگری حاصل کی اور وطن عزیز واپس آگئے۔ 1955میں ملازمت کی غرض سے قطر چلے گئے اور وہاں کچھ دنوں غیر عربی داں حضرات کو عربی زبان کی تعلیم دی، پھر قطر کی پبلک لائبریری میں خدمات انجام دی۔ 64 میں قطر سے لندن چلے گئے اور 1966 میں دنیا کی معروف یونیورسٹی Cambridge سے Studies in Early Hadith Literature کے موضوع پر Ph.D کی۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز ہونے کے بعد آپ دوبارہ قطر تشریف لے گئے اور وہاں قطر پبلک لائیبریری میں مزید دو سال یعنی 1968 تک کام کیا۔ 1968 سے 1973تک جامعہ ام القریٰ مکہ مکرمہ میں مساعد پروفیسر کی حیثیت سے ذمہ داری بخوبی انجام دی۔ 1973 سے ریٹائرمنٹ یعنی 1991 تک کنگ سعود یونیورسٹی میں مصطلحات الحدیث کے پروفیسر کی حیثیت سے علم حدیث کی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ 1980 (1400ھ) میں حدیث کی عظیم خدمات کے پیش نظر آپ کو کنگ فیصل عالمی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ 1981 (1401ھ) میں حدیث کی گرانقدر خدمات کے پیش نظر آپ کو سعودی نیشنلٹی عطا کی گئی۔

بشکریہ : ملت ٹائمز

x

Check Also

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل12ویں دن بھی اضافہ،نئےسال میں تقریباً7روپئے مہنگاہواپٹرول

نئی دہلی: پورے ملک میں پٹرول ۔ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ...