بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / بارش کے لیے منگلور میں نماز استسقاء ادا کی گئی

بارش کے لیے منگلور میں نماز استسقاء ادا کی گئی

Print Friendly, PDF & Email

منگلور: 15 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بڑھتی گرمی اور پانی کے نہ ہونے سے پریشان منگلور کے مسلمانوں نے آج نہرو میدان پہنچ کر بارش کے لیے خصوصی طور پر ادا کی جانے والی نماز صلاۃ الاستسقاء ادا کی۔

کدرولی سلفی مسجد کے خطیب شیخ محمد ثاقب سلیم عمری نے نماز کی امامت کی اور اس کے بعد خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ بارش کا روکنا اللہ کی طرف سے انسانوں کے گناہوں کے سبب ہوتا ہے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں سے گناہوں سے استغفار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے نیک اعمال کرنے کی ترغیب دی۔

اس موقع پر خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔

x

Check Also

چندریان -2 مشن کے پیچھے ہیں دوخواتین، جانیں کون ہیں راکٹ وویمن اورڈیٹا کوئن

آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹہ میں واقعہ ستیش دھون اسپیس ریسرچ ...