بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کرناٹک: کورونا کی وبا اور عیدالاضحیٰ کے پیش نظر مسلم لیڈروں نے حکومت سے کیا یہ بڑا مطالبہ

کرناٹک: کورونا کی وبا اور عیدالاضحیٰ کے پیش نظر مسلم لیڈروں نے حکومت سے کیا یہ بڑا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو: عیدالاضحٰی کے پیش نظر ریاست کے مسلم لیڈروں نے حکومت اور مسلمانوں سے خصوصی اپیل کی ہے۔ بنگلورو میں سابق ریاستی وزیر آر روشن بیگ نے وزیر اعلی یدی یورپا سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری یادداشت پیش کی ہے۔ روشن بیگ نے کہا کہ کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران مسلمانوں نے پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے باوجود تبلیغی جماعت اور چند دیگر معاملات پر واویلا مچایا گیا۔ روشن بیگ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر جانوروں کی خرید و فروخت اور قربانی کے سلسلے میں حکومت رہنمایانہ خطوط جاری کرے۔ سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ عید منانے کا موقع فراہم کرے۔

سابق رکن اسمبلی روشن بیگ نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر مسلمانوں نے علمائے کرام کی ہدایات پر عمل کیا ہے۔ اب آنے والے دنوں میں بھی مسلمان علمائے کرام کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عیدالاضحٰی منائیں گے۔ دوسری جانب اس معاملے میں سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم نے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ سی ایم ابراہیم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر ایک جگہ سے دوسری جگہ، جانوروں کی آمد و رفت کو آسان اور یقینی بنایا جائے۔ سی ایم ابراہیم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ سے قبل جانوروں کی پکڑ دھکڑ کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ گئوکشی کو روکنے کی آڑ میں چند تنظیمیں جانوروں کی ٹرانسپورٹ کرنے والوں پر حملہ کرتی ہیں۔ کسانوں اور تاجروں  مسلمانوں کو ہراساں کرتی ہیں۔

x

Check Also

کرناٹک : مرسی اینجلس کو ایوارڈ دینے کے بعد بی بی ایم پی نے لیا واپس ، مچا ہنگامہ

بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے(BBMP) کی جانب سے کورونا کے بہادروں کی توہین ...