بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ریاستی ماہی گیروں کی تنظیم کی جانب سے بل ٹراول کے خلاف احتجاج
Udupi DC Priyanka Mary Francis

ریاستی ماہی گیروں کی تنظیم کی جانب سے بل ٹراول کے خلاف احتجاج

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 13 مارچ، 18

منی پال ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) سمندر میں بڑی جال اور روشنی کے ذریعہ ایک ہی بار مچھلیوں کا شکار کے خلاف ریاستی ماہی گیروں کی تنظیم نے آج اڈپی میں احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔

روایتی طور پر ماہی گیری کرنے والے ماہی گیروں کا مطالبہ تھا کہ ریاستی حکومت مرکزی حکومت کے حکم نامہ پر عمل کرتے ہوئے روایتی ماہی گیری سے ہٹ کر مچھلیوں کے شکار پر پابندی لگائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پریانکا میری نے احتجاجیوں کو اس سلسلہ میں کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس سلسلہ میں ریاست میں کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک اس تعلق سے ساٹھ سے زائد کشتیون کو حراست میں لیا گیا۔ ساحلی حفاظتی دستہ کے ڈی ایس پی بھی اس کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں جس سے امید ہے کہ بہت جلد اس پر قابو پایا جاسکے گا۔

 

x

Check Also

تصاویر: نستار ساحل پر موجوں میں طغیانی