بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / منگلور سٹی کارپوریشن کی جانب سے یوم اطفال کا انعقاد

منگلور سٹی کارپوریشن کی جانب سے یوم اطفال کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 14 نومبر، 17

منگلورو/ (اسماعیل ضوریز) منگلورو سٹی کارپوریشن (MCC) کی طرف سے آج پنڈت نہرو کے جنم دن پر اسکولی بچوں کے ساتھ  منگلورو کے نہرو میدان میں یوم اطفال منایا گیا ۔

اس موقع پر میئر کویتا سانل نے اخباری نمائندوں کوبتایا کہ گزشتہ سال اس میدان میں نہرو کا مجسمہ  نصب گیا تھا  جبکہ اس سال ہمار اس میدان کے لئے داخلی دروازہ لگانے کا منصوبہ ہے جس کے لئے پچیس لاکھ روپئے منظور ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر میئر نے بھی بچوں کے ساتھ یوم اطفال منایا اور بچوں کو چاچا نہرو کے جنم دن کی مبارکباد دی ۔

اس موقع پر سابق میئر ششی دھر ہیگڈے، ڈپٹی میئر رجنیش کاپیکاڈ اور دیگر عملہ موجود تھا۔

 

x

Check Also

ایرانی بحریہ کی جانب سے جیل میں بند 6/قیدی رہا؛ کشتی پر واپسی

بھٹکل: 14 اکتوبر، 18 (بھٹکلیس نیوزبیورو)   ایرانی بحریہ کے ذریعہ دبئی سمندر ...