بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ملک میں 30 جون تک رہے گا لاک ڈاون : مذہبی مقامات، مالز اور ریسٹورنٹ کو 8 جون کے بعد ملے گی مشروط چھوٹ

ملک میں 30 جون تک رہے گا لاک ڈاون : مذہبی مقامات، مالز اور ریسٹورنٹ کو 8 جون کے بعد ملے گی مشروط چھوٹ

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی: 30 مئی،20 (یو این آئی) کورونا وائرس کے درمیان مرکزی حکومت نے لاک ڈاون 5.0 کے لئے گائڈ لائن جاری کرتے ہوئے  ایک ماہ کے لئے لاک ڈاون کو بڑھا دیا ہے جبکہ غیر کنٹینمنٹ زون میں مالز اور ریسٹورنٹ کو 8 جون کے بعد کھولنے کی اجازت دی ہے ۔

اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ نے گائیڈ لائنس بھی جاری کر دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ لاک ڈاؤن کی یہ توسیع کنٹنمنٹ زون کے لیے ہے اور جو علاقے کینٹنمنٹ زون میں نہیں ہیں، انھیں اس سے چھوٹ مل گئی ہے۔ اس مرتبہ شرائط کے ساتھ مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ رہنے کی بات بھی گائیڈ لائن میں شامل ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پہلے مرحلہ میں عوامی مقامات اور مذہبی عبادت والی جگہوں کو کھولنے کا منصوبہ ہے۔ اس کے تحت ہوٹل، ریستوراں اور شاپنگ مال وغیرہ کو 8 جون 2020 سے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ حکومت اس سلسلے میں تفصیلی ہدایات جلد جاری کرے گی۔ یہ باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ لاک ڈاؤن 5.0 کنٹنمنٹ زون میں سختی کے ساتھ نافذ رہے گا۔

لاک ڈاؤن 5.0 کے اعلان سے پہلے آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور ایسا پہلے سے ہی اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی جائے گی۔ لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ دو ہفتہ کا لاک ڈاؤن بڑھے گا، لیکن مودی حکومت نے لاک ڈاؤن 5.0 کو 30 جون تک رکھنے کا اعلان کیا۔ لاک ڈاؤن کے تعلق سے امت شاہ کی جمعہ کے روز بھی پی ایم مودی سے تقریباً دو گھنٹے کی میٹنگ ہوئی تھی اور انھوں نے ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ہوئی بات چیت کے بارے میں پی ایم مودی کو بتایا تھا۔ آج بھی تقریباً ایک گھنٹے کی میٹنگ امت شاہ اور پی ایم مودی کے درمیان ہوئی جس کے بعد 30 جون تک لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ ہوا۔

حکومت نے سنیچر کو لاک ڈاؤن (Lockdown) کو لؤکھولنے کیلئے ان لاک-1 (Unlock 1) جاری کیا ہے۔ ان لاک ون (Unlock 1) کیلئے وزارت داخلہ نے سنیچر کو نئی گائڈ لائن جاری کی ہیں۔ نئی گائڈ لائنس کے مطابق کنٹینمینٹ زون میں اب بھی پوری طرح سے پابندی رہے گی لیکن باقی جگہوں پر دھیرے۔دھیرے چھوٹ دی جائے گی۔ یہ گائیڈ لائنس 1 جون سے 30 تک کیلئے رہیں گی۔ آیئے جانتے ہیں ان لاک ون کی دس بڑی باتیں۔۔

نئی گائیڈ لائنس کے مطابق اب رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک رات کا کرفیو جاری رہے گی۔ جو ضروری چیزیں ہیں۔ ان کے لئے کوئی کرفیو نہیں رہے گا۔ ابھی تک یہ شام 7سے 7 بجے تک تھا۔

حکومت نے ریستوراں اور شاپنگ مال کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں ، 8 جون 2020 سے ہوٹلوں ، ریستوراں ، شاپنگ مالز کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ بتادیں کہ لاک ڈاؤن ون 1 کے بعد سے ہوٹلوں ، ریستوراں ، شاپنگ مالز بند ہیں  جسے 25 مارچ کو نافذ کیا گیا تھا۔

ان لاک کے دوسرے مرحلے میں اسکولوں ، کالجوں کو کھولنے پر غور کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ جولائی کے مہینے کی صورتحال کے مطابق لیا جائے گا۔

وہیں ان لاک کے تیسرے مرحلے میں صورتحال پر غور کرتے ہوئے بین الاقوامی ہوائی سفر ، میٹرو ، سنیما ہال اور جم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حکومت نے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے قبل  مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے تمام عبادت گاہوں  مندروں ، مساجد اور گرودواروں کو کھولنے کی منظوری دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس حکم کو یکم جون سے بنگال میں نافذ کیا جائے گا۔
اب ریاستوں اور ریاست کے اندر لوگوں اور سامان کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ اس کے لئے الگ سے کوئی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ضابطے کے مطابق، اسکول، سنیما ہال پر فیصلہ جولائی کے مہینے میں حالات کے حساب سے لیا جائے گا۔ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک نقل وحرکت پر پابندی ہوگی۔ پہلے شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک پابندی رہے گی۔ حکومت نے اسے ان لاک 1.0 نام دیا گیا ہے۔ اسکول، کالج وغیرہ کھولنے کے لئے سبھی متعلقہ فریق سے بات کرکے جولائی میں فیصلہ لیا جائے گا۔

 ملک میں یکم جون سے 30 جون تک لاک ڈاون جاری رہے گی۔ اس دوران ریاستی حکومتیں اسکول اور کالج کھولنے پر فیصلہ لیں گی۔ اس دوران کنٹنمنٹ زون پر پابندی جاری رہے گی۔ ملک میں 25 مارچ سے لاک ڈاون جاری ہے۔ مرکزی حکومت نے لاک ڈاون بڑھا دیا ہے۔ حالانکہ اس بار مزید چھوٹ دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے کنٹنمنٹ زون کے باہر کے علاقوں کو پھر سے کھولنے کے لئے نئے احکامات جاری کئے ہیں۔ نیا حکم یکم جون سے نافذ ہوگا اور 30 جون تک موثر رہے گا۔ اس دوران لاک ڈاون کو کھولنے کا بھی عمل ہوگا۔ اس دوران اقتصادی سرگرمیوں پر فوکس رہے گا۔

 واضح رہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کو روکنے کے لیے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ کل یعنی 31 مئی کو ختم ہو رہا ہے۔ چوتھا لاک ڈاؤن 18 مئی سے 31 مئی تک کے لیے لگایا گیا تھا۔ اس سے قبل 25 مارچ سے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن 1، 15 اپریل سے 3 مئی تک لاک ڈاؤن 2.0 اور 4 مئی سے 17 مئی تک لاک ڈاؤن 3.0 نافذ کیا گیا تھا۔

x

Check Also

ضلع اتر کینرا میں آج کورونا سے ہوئی ایک کی موت: بینگلور سے سرسی لوٹنے والے شخص نے توڑا دم

کاروار: 6 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا میں کورونا کے بڑھتے ...