بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / امریکہ کی قونصل جنرل  لورین لاولیس  نے کیا کیرالہ میں تعمیر  بی ایم جے ولیج کا دورہ

امریکہ کی قونصل جنرل  لورین لاولیس  نے کیا کیرالہ میں تعمیر  بی ایم جے ولیج کا دورہ

Print Friendly, PDF & Email

وائناڈ :  26 اکتوبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ کی جانب سے کیرالہ   میں آئے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بنائے گئے گھروں کا دورہ کرنے ہندوستان میں موجود امریکہ کی قونصل جنرل لورین لاولیس جمعہ کو بی ایم جے ولیج  پہنچی ہوئی تھی۔

انہوں نے اس موقع پر وہاں تعمیر کیے گئے تمام گھروں کا دورہ کرتے ہوئے جماعت کی جانب سے کیے گئے اس کار خیر کی سراہنا کی۔اس موقع پر جناب چیر مین بی ایم جے ولیج کمیٹی جناب  عبدالمجید جوکاکو صاحب اور دیگر موجود تھے۔

واضح رہے کہ بی ایم جے کیرالہ کی  جانب سے  تعمیر کیے گئے اس  بی ایم جے ولیج کا افتتاح  6/اکتوبر،2019 کوکیرالہ روینیو محکمہ کے پرنسپل سکریٹری آئی اے ایس افسر ڈاکٹر وینو کے ہاتھوں ہوا تھا جس میں  پہلےمرحلہ  میں 16/گھر تعمیر کیے گئے تھے جبکہ اسی روز  اگلے مرحلہ میں تعمیر کیے جانے والے 14/گھروں کے لیے بھی سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔

x

Check Also

گوا سے بنگلور کے لیے اب نئی ریل گاڑی متعارف؛ بھٹکل والوں کے لیے بھی ہوگی آسانی

بھٹکل/کاروار: 12 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عوام کی مسلسل مانگ کو ...