بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کنداپور میں دو غیر مسلم نوجوانوں کے مابین جھگڑے کے بعد تین زخمی ؛ ایک کی حالت نازک

کنداپور میں دو غیر مسلم نوجوانوں کے مابین جھگڑے کے بعد تین زخمی ؛ ایک کی حالت نازک

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 03 دسمبر،2017

کنداپور ؍ (اسماعیل ضوریز) کنداپورمیں بینر کو آویزاں کرنے کو لے کر دو غیر مسلم نوجوان لڑ پڑے جس میں  مزیدافراد کی مداخلت کے بعد تین افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے جبکہ ان میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

شدید زخمی ہونے والے کی شناخت ابھیشیک (27) کی حیثیت سے کی گئی ہے جسے فوری طور پر منی پال لے جایا گیا ہے۔جبکہ دیگر زخمیوں کی شناخت شری دھر نائک اور آدرش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جھگڑے کی ابتداء اس وقت ہوئی جب ابھیشیک نامی نوجوان ایک میلہ کا بینر کسی جگہ لگانے کی کوشش کر رہا تھا جس کو مخالف گروپ میں سے ایک نوجوان نے روک دیا اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔

اس تعلق سے کنداپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

کمٹہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بائک سوار کی موت

کمٹہ: (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ تعلقہ کے ہراکڈے میں ایک بائک سوار ...