بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کنداپور میں دلت نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں ایک شخص گرفتار؛ پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

کنداپور میں دلت نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں ایک شخص گرفتار؛ پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Print Friendly, PDF & Email

کنداپور: 19 نومبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  کوٹا پولس نے ایک 33/سالہ شخص کو نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کرتے ہوئے اس پر پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق 17 نومبر کو اشوک پجاری (33) نام کا ایک شخص  دسویں کلاس میں پڑھنے والی دلت طالبہ کو بہلا کر کار میں لے گیا تھا اور ایک سنسان جگہ لے جاکر دو افراد کی مدد سے اس کی عزت لوٹ لی تھی۔

لڑکی کی شکایت پر پولس نے اشوک کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کردیا ہے۔

اشوک پجاری کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ ایک پیشہ ور مجرم  ہے اور اس پر پہلے ہی سے کئی مقدمے درج ہیں۔

x

Check Also

’کورونا کی وجہ سے رواں سال حج منسوخ ہو سکتا ہے!‘

ریاض،2 اپریل،20(ایجنسی)سعودی عرب نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو کہا ہے کہ ...