بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کمٹہ کے مشہور تاجر نے کی خود کشی؛ قرض کا بوجھ ہونے کا شک

کمٹہ کے مشہور تاجر نے کی خود کشی؛ قرض کا بوجھ ہونے کا شک

Print Friendly, PDF & Email

کمٹہ: 14 فروری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  کمٹہ  کی کونکن اقوا مینرل  کمپنی کے ملک اور مشہور تاجر نے بدھ کے روز اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔ مرنے والے تاجر کی شناخت سدرشن ہیگڈے (27) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ منکی کا رہنے والا تھا۔

ذرائع کے مطابق سدرشن اے وی بالیگا کالج کے پروفیسر مسٹر جی ایل ہیگڈے کے اکلوتے فرزند ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ صر ف 40/دن پہلے ہی وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔وہ تعلقہ کے بی جے پی یوا مورچہ کے فعال رکن بھی تھے۔

سدرشن مینرل واٹر کی کمپنی چلاتے تھے جس کی وجہ سے لوگوں نے شک ظاہر کیا ہے کہ ان پر قرض کا بوجھ تھا اس لیے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

اس سلسلہ میں کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

ہندوستان میں سرمایہ کاری کے عنوان پر جدہ میں ایک روزہ سیمنار کا انعقاد

جدہ: 19 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) حکومت ہند کی جانب سے ...