بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کمٹہ میں بائک اور ٹرک کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں خاتون کی ہوئی موت

کمٹہ میں بائک اور ٹرک کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں خاتون کی ہوئی موت

Print Friendly, PDF & Email

کمٹہ: 18 جون،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ کے مرور قومی شاہراہ پر آج صبح ٹرک اور بائک کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی ہے۔

مرنے والی خاتون کی شناخت سواتی کیمرم دیواسی کی حیثیت سے کی گئی ہے جوکہ بیلگام کے چیکوڈی ضلع کی رہنے والی تھی۔

اطلاع کے مطابق سواتی بائک کے پیچھے بیٹھ کر جارہی تھی کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔

اس حادثہ میں بائک ڈرائیور سواتی کے شوہر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

سواتی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کاروار کے کائیگا نیو کلیر پاور پلانٹ میں باورچن ہے اور اس وقت وہ کمٹہ میں رہتی تھی۔

اس سلسلہ میں کمٹہ پولس تھانہ میں معلامہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

ملک کومل گیاچاند: چندریان 2کوکامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا، ہندوستان نے نئی تاریخ رقم کی

ہندوستان نے اپنے چاند مشن (چندریان2)کے ذریعہ ایک نئی تاریخ رقم کی ...