بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کمٹہ میں ایک نوجوان پہاڑ سے پھسل کر گر پڑا؛ سمندر میں ڈوب کر ہوئی موت

کمٹہ میں ایک نوجوان پہاڑ سے پھسل کر گر پڑا؛ سمندر میں ڈوب کر ہوئی موت

Print Friendly, PDF & Email

کمٹہ: 6اگست، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ کے ہونلی میں ایک نوجوان  کی پہاڑ کی چوٹی پر سے پیر پھسل کر سمندر میں گرنے سے موت واقع ہوگئی ہے جس کی شناخت آنند نارائن موگیر (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ واردات  کل عصر کے وقت پیش آئی۔

اطلاع کے مطابق آنند موبائل پر کسی سے گفتگو میں مصروف  تھا اور پہاڑی پر ٹہل رہا تھا کہ پہاڑ کے کنارے پر اس کا پیر پھسل گیا اور وہ سمندر میں جاگر ا ۔حادثہ کے فوری بعد اس کی لاش کوتلاش کیا گیا لیکن فی الحال لاش کا کوئی پتہ نہیں چلا ہے۔

اس سلسلہ میں  کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

یہ اور اس جیسے واقعات سمندر کے پاس کوئی نئے نہیں ہیں۔ اس لئے بھٹکلیس ڈاٹ کام اپنے قارئین سے درخواست کرتا ہے کہ وہ ہمیشہ ایسی جگہوں پر احتیاط برتیں اور خوامخواہ کے اڈوینچر کے شوق میں اپنی زندگیوں کو ضائع کرنے والے نہ بنیں۔

 

x

Check Also

ایرانی بحریہ کی جانب سے جیل میں بند 6/قیدی رہا؛ کشتی پر واپسی

بھٹکل: 14 اکتوبر، 18 (بھٹکلیس نیوزبیورو)   ایرانی بحریہ کے ذریعہ دبئی سمندر ...