بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / عازمین عمرہ کو لے جارہی بس کمٹہ میں پلٹ گئی؛ دو شدید زخمی

عازمین عمرہ کو لے جارہی بس کمٹہ میں پلٹ گئی؛ دو شدید زخمی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس  نیوز ؍ 16 اپریل، 18

کمٹہ ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو)  گزشتہ شب شیرور کے 65/عازمین عمرہ کو لے جارہی ایک بس کمٹہ کے اے پی ایم سی کے قریب پلٹ گئی جس کے نتیجہ میں اس پر سوار کئی افراد زخمی ہوگئے لیکن دو کو شدید چوٹیں آئیں ہیں جن کی شناخت زبیدہ اور نبیدہ خان کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق   یہ بس شیرور سے 65/لوگوں کو لے کر گوا ائیر پورٹ جارہی تھی  کہ کمٹہ میں حادثہ کا شکار ہوگئ۔

حادثہ کے فوری بعد زخمیوں کو کمٹہ کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں پر کمٹہ جماعت المسلمین کے ذمہ داران اور محلہ کے نوجوانوں نے  پہنچ کر عازمین کا بھر پور تعاون کیا۔

اس سلسلہ میں کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

 

x

Check Also

تصاویر: گوکرن میں پرس ڈے کا انعقاد