بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کمٹہ میں ماہی گیر خود اپنےہی جال میں پھنس کر ہوا ہلاک

کمٹہ میں ماہی گیر خود اپنےہی جال میں پھنس کر ہوا ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

کمٹہ :  03 جولائی، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ میں منگل کی صبح ایک ماہی گیر سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران خود اپنے ہی جال میں پھنس کر ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت   کمٹہ تعلقہ کے ہینی کاگل  کے رہنے والے احمد مُلا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق احمد اپنی چھوٹی ناؤ پر سوار ہوکر جال پھینک رہا تھا کہ سمندری موجوں کے زور کی وجہ سے اس کی ناؤ پلٹ گئی اور وہ سمندر میں جاگرا ،اس دوران اس کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملا جس کی وجہ سے وہ  مچھلیوں کے لئے بچھائے گئے جال میں پھنس گیا  اور  اس کی موت واقع ہوگئی ۔

اس سلسلہ میں کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا  ہے۔

x

Check Also

اترکینرا ضلع میں سوپر اسپیاشلٹی اسپتال کی تعمیر کے تعلق سے ایم پی آننت کمار کا غیر ذمہ دارانہ بیان

کاروار: 24 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شمالی کرناٹکا ضلع میں سوپر ...