بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کرناٹک میں کورونا ڈیتھ آڈٹ رپورٹ آئی سامنے ، جانئے کس بنیاد پر کیا گیا یہ آڈٹ

کرناٹک میں کورونا ڈیتھ آڈٹ رپورٹ آئی سامنے ، جانئے کس بنیاد پر کیا گیا یہ آڈٹ

Print Friendly, PDF & Email

کرناٹک میں کورونا کی وجہ سے اب تک تیس اموات درج کی جا چکی ہیں ۔ اموات کے معاملے میں کرناٹک ریاستوں کی فہرست میں گیارہویں نمبر پر ہے ۔ بات اگر جنوبی ہند کی کی جائے تویہاں پر کرناٹک ، تلنگانہ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ تلنگانہ میں بھی تیس اموات درج کی گئی ہیں ۔ تمل ناڈ اور آندھرا پردیش چوالیس چوالیس اموات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ۔ جبکہ کیرالہ میں سب سے کم چارا موات ہوئی ہیں ۔ کیرالہ میں  صرف چاراموات نے کرناٹک حکومت کو سوچنے پر مجبور کر دیا کہ پڑوسی ریاست میں چار کے مقابلہ کرناٹک میں تیس اموات کیسے درج ہوئی ۔

تیس اموات کا جائزہ لینے کیلئے کرناٹک حکومت نے ڈیتھ آڈٹ کیلئے ایک ٹاسک فورس پینل  تشکیل دیا ہے ، جس کی قیادت راجیو گاندھی  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسس کے وائس چانسلر پروفیسر ایس سچا نند کر رہے ہیں ۔ دس  اسپیشلسٹ ڈاکٹرس کی ٹیم نے تیس اموات میں سے سترہ اموات کا آڈٹ کرکے  ایک رپورٹ تیار کی ہے ۔ اس ٹیم نے مریضوں کے علامات ، اسپتال میں ایڈمیشن کے وقت مریضوں کی کنڈیشن ، طریقہ علاج ، نیچر آف ڈیتھ اور دوران بیماری اس کی صحت پر ریسرچ کی ہے ۔

پروفیسر ایس سچانند کے مطابق  مریضوں کو اسپتال میں تاخیر سے لانا ، عمر اور دو سے زیادہ بیماریوں سے مریضوں کا متاثر ہونا زیادہ تر اموات کی اہم وجوہات ہیں ۔ ریسرچ کے مطابق متوفیوں میں زیادہ تر کی عمریں ساٹھ سے زائد تھیں اور وہ پہلے سے کئی ایک بیماریوں ، ذیا بطیس ، ہائی بی پی ، لنگ ڈیسیس ، ہارٹ ڈیسیس سے جوجھ رہے تھے ۔ پروفیسر کے مطابق ہر متوفی  کی علامات پر انفرادی طور پر ریسرچ کی گئی کہ کس طرح میڈیکل پروٹوکول فالو کیا گیا ۔ دوران علاج کوئی غیر معمولی بات ہوئی یا پھر علاج کے دوران کہیں کوئی انحراف تو نہیں کیا گیا ۔

پروفیسر سچانند کے مطابق ڈیتھ آڈٹ کرنے کا مقصد  وائرس کے اثرات کا علاقائی سطح پر جائزہ لینا تھا ۔ مثال کے طور پر عوام  فکر مند ہیں کہ کرناٹک میں کیرالہ کے مقابلہ اموات کی شرح زیادہ ہے اور ڈسچارج ہونے والوں کی شرح کم ہے ۔ پڑوسی ریاست کیرالہ میں کورونا سے صرف چاراموات ہوئی ہیں ۔ کیرالہ میں مریضوں کی تعداد بھی پانچ  سو کے آس پاس ہے ، جبکہ کرناٹک میں مریضوں کی تعداد آٹھ  سو کے سے آس پاس ہے اور  تیس اموات ہوئی ہیں ۔

x

Check Also

ریاست میں کورونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ : 24 گھنٹوں میں 149 معاملات ۔ منڈیا میں ایک ہی دن میں 71 کورونا پوزیٹیو معاملات

بینگلورو: 19 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں لاک ڈاؤن میں کی ...