بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کاسرگوڈ میں پانچ دن سے لاپتہ پندرہ سالہ  اسکولی طالب کی ملی لاش؛ نشہ آور چیزیں دینے کے الزام میں تین گرفتار

کاسرگوڈ میں پانچ دن سے لاپتہ پندرہ سالہ  اسکولی طالب کی ملی لاش؛ نشہ آور چیزیں دینے کے الزام میں تین گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 8 مارچ،2018

کاسرگوڈ ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) یکم مارچ سے لاپتہ ہونے والے دسویں کے طالب علم کی پیر کے روز کاسرگوڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ڈرینج میں لاش پائی گئی ہے اس سلسلہ میں پولس نے تین طلبہ کو نشہ آور اشیاء فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

مرنے والے لڑکے کی شناخت محمد جاسر (15) کی حیثیت سے کی گئی ہے جوکہ چتامچال اسکول کے دسویں کا طالب علم تھا۔ یہ پانچ دن قبل اس وقت لاپتہ ہوا تھا جب وہ گھر سے الوداعی تقریب کے لئے کپڑے خریدنے نکلا تھا۔

اس تعلق سے جن تین لڑکوں کو پولس نے حراست میں لیا ہے ان کے نام شبیث (20) ، سمیر (20) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اس کی فارینسک رپورٹ کے بعد پتہ چلا کہ اس کی موت ٹرین سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوئی ہے لیکن اس کے جسم پر کوئی نشان نہ ہونے کے سبب عوام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا قتل کیا گیا ہے۔

x

Check Also

تالاب میں ڈوب کر مرنے والے بچہ کے اہل خانہ کو کمٹہ  رکن اسمبلی نے دی چار لاکھ کی امداد

کمٹہ: 16 جون، 18(بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ میں  ایک ہفتہ قبل تالاب ...