بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کاروار: سوپا ڈیم کی تعمیر کے بعد سے تیسری مرتبہ پانی کا اخراج

کاروار: سوپا ڈیم کی تعمیر کے بعد سے تیسری مرتبہ پانی کا اخراج

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 31 اگست، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کالی ندی پر بنے سوپا ڈٰیم کا پانی اس کی تعمیر ہونے کے بعد سے تیسری مرتبہ اس بار چھوڑا  گیا ہے۔

1986/میں تعمیر کیے گئے اس ڈیم کی اونچائی 101/میٹر ہے جبکہ یہ ڈٰم اپنے اندر 564/فٹ تک پانی روک سکتا ہے۔

ڈیم کے ایکزیکیٹیو انجنئر جناب عبدالمجید نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم در اصل 147/ٹی ایم سی فٹ کا ہے تاہم کل بدھ کے روز اس میں 140/ٹی ایم سی فٹ پانی آگیا تھا، 95/فیصد تک پانی بھرنے اور بارش کے مزید امکانات کی وجہ سے ڈٰیم کی گیٹ کو کھول کر پانی کا اخراج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اس ڈٰیم سے پانی کا اخراج 1994/میں جبکہ دوسری مرتبہ 2006/میں کیا گیا تھا اور اب تیسری مرتبہ 2018 میں کیا گیا  ہے۔

کے پی سی ایل کے چیف انجنئر ننجنڈیشور نے کہا کہ یہاں سے نکلا ہوا پانی بومن ہلی میں موجود ایک چھوٹے ڈیم میں ذخیرہ کیا جاتا ہے جس کو پھر بجلی بنانے کے لئے استعمال میں لایا جاتا ہے۔

اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد اس کا انظارہ کرنے موجود تھی۔

x

Check Also

تصاویر: انجمن حامئی مسلمین میں منعقد دو روزہ سیمنار کا اختتام