بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کاروار میں مچھلی مارکیٹ کی تعمیر کا مطالبہ زور پکڑا؛ سینکڑوں مچھلی فروشوں کا احتجاج

کاروار میں مچھلی مارکیٹ کی تعمیر کا مطالبہ زور پکڑا؛ سینکڑوں مچھلی فروشوں کا احتجاج

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 24 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بارش کے شروع ہونے کے باوجود کاروار میں زیر تعمیر مچھلی مارکیٹ کا کام شروع نہ ہونے پر آج صبح سینکڑوں کی تعداد میں مچھلی فروشوں نے ڈی سی کے دفتر کا گھیراؤ کیا۔احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ابھی بارش شروع  ہوچکی ہے اور اس کے باوجود متعینہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی کوئی بھی کام شروع نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں کھلے اسمان کے نیچے  سمندر کنارے بیٹھ کر مچھلیاں فروخت کرنا پڑ رہا ہے ۔اس موقع پر کاروار کی رکن اسمبلی روپالی نائک نے بھی ان  کی حمایت کی اور ڈپٹی کمشنر سے ان کا مسئلہ حل کرنے کی مانگ کی۔

اس تعلق سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے کہا کہ  27/جون کو عدالت سے فیصلہ آنے والا ہے جبکہ 28 جون کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں اہم میٹنگ بلائی گئی ہے جس کے بعد اس تعلق سے ضلعی انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے سے بات کی جائے گی اور اگلا منصوبہ ترتیب دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ تین سال قبل سٹی میونسپالٹی  کی انگریز زمانے کی  گاندھی مارکٹ کی عمارت  اور اس سے متصل مچھلی مارکٹ کو منہدم کردیا گیا تھا ، جہاں مٹن اور چکن  کی بھی دکانیں تھیں، بتایا جارہا تھا کہ عمارت میں واقع دکانیں  300 اور 400 روپئے کے پرانے کرایہ پر لوگوں نے لیس پر  حاصل کیا تھا، جس کی مدت ختم ہوکر عرصہ گزرچکا  تھا،   اُس موقع پر   مچھلی فروشوں کو کہا گیا تھا کہ گاندھی مارکٹ کی نئی عمارت تعمیر ہونے پر   اُنہیں  مچھلیاں فروخت کرنے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، تب تک عارضی طور پر  نیشنل ہائی وے کے پیچھے سمندر کنارے  مچھلیاں فروخت کرنے کہا گیا تھا۔

2017 میں جب نئی عمارت کا تعمیری کام شروع ہوا تو بعض پرانے دکانداروں نے  عدالت سے اسٹے حاصل کیا جس کی بنا پر تعمیراتی کام درمیان میں ہی روک دینا پڑا۔  فی الحال عمارت کا 30 فیصد ہی تعمیراتی کام مکمل ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مچھلی فروشوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 10/دن کی مہلت مانگی گئی تھی جس پر کارروائی نہ ہونے سے دوبارہ احتجاج کیا گیا ہے ۔

 

x

Check Also

آج سے بدل رہے ہیں یہ قوانین ، آپ کی زندگی پر بھی اس کا پڑے گا اثر اس لئے ضرور جان لیں

آج سے نئے ماہ یعنی ستمبر کی شروعات ہورہی ہے ۔ آپ ...