بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کاروار ایکسائز محکمہ کی جانب سے 96/ہزار کی غیر قانونی شراب ضبط

کاروار ایکسائز محکمہ کی جانب سے 96/ہزار کی غیر قانونی شراب ضبط

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 10 فروری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کاروار ایکسائز محکمہ نے ہفتے کو کاروار کے مڈگیری میں غیر قانونی طور پر شراب سپلائی کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے 96/ہزار کی شراب ضبط کی ہے۔

ان کی شناخت جوزف ڈی سوزا، عبدل خان، ستیش کلگھاٹکر، ستیا وجئے ملیشکر اور دیپک ملیشکر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایکسائز محکمہ کے ڈپٹی کمشنر مسٹر سورنا نائک نے باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ساتھ یہ چھاپہ مار کارروائی انجام دی تھی۔ اس ‎آپریشن میں سب انسپکٹر روینا سدپا، بلگوڈا پاٹل اور دیگر حضرات موجود تھے۔

x

Check Also

آپ کے پاس نہیں ہے ووٹرآئی ڈی کارڈ تو کیسے کریں گے ووٹ ؟ جانیں یہاں

لوک سبھا انتخابات 2019 کے لیے کل یعنی 11 اپریل کو ملک ...