بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کاروار: بے قابو کار گھر کی چھت پر پلٹ گئی

کاروار: بے قابو کار گھر کی چھت پر پلٹ گئی

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 12 فروری،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کاروار کے بیتکول میں صوموار کو پیش آئے ایک حادثہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر چھت پر پلٹ گئی ہے تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

کار ڈرائیور شری دھر نائک کے مطابق وہ کاروار سے انکولہ جارہے تھے کہ ایک موڑ پر گھومنے کے دوران انہوں نے کار کا توازن کھو دیا جس کے نتیجہ میں کار پلٹا کھاتی ہوئی گھر کی چھت پر جاگری۔

حادثہ کی وجہ سے گھر کی چھت کو نقصان پہنچا ہے تاہم ڈرائیور کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔

اس سلسلہ میں کاروار ٹریفک پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

x

Check Also

کرناٹک اسمبلی میں تحریک اعتماد پر ووٹنگ کے بغیر ہی کارروائی جمعہ تک ملتوی

بنگلور: کرناٹک کے گورنر وجوبھائي والا کی طرف سے ایوان جمعرات کو ...