بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کرناٹک میں اب نہیں رہے گا مزید سنڈے لاک ڈاؤن: یکم اگست سے رات کا کرفیو بھی ہوگا ختم

کرناٹک میں اب نہیں رہے گا مزید سنڈے لاک ڈاؤن: یکم اگست سے رات کا کرفیو بھی ہوگا ختم

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 31 جولائ 20  (بھٹکلیس نیوز بیورو/آئی اے این ایس) ان لاک 3 کے تحت دی گئی چھوٹ کے مطابق ریاست میں اب مزید سنڈے لاک ڈاؤن نہیں رہے گا اور یکم اگست سے رات کا کرفیو بھی نافذ نہیں ہوگا۔

ریاستی چیف سکریٹری مسٹر وجئے بھاسکر نے جمعرات کو اس کی جانکاری دی۔

انہوں نے بتایا کہ 5 اگست سے مزید چھوٹ دیتے ہوئے جیم اور یوگا انسٹی ٹیوٹ بھی کھولنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ ان لاک 3 میں بھی اسکول، کالج، میٹرو اور عوامی اجلاس پر پابندی جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ایک مہینے کے لیے سنڈے لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا اور بینگلورو میں مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے 9 دن کا مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔

x

Check Also

کرناٹک : مرسی اینجلس کو ایوارڈ دینے کے بعد بی بی ایم پی نے لیا واپس ، مچا ہنگامہ

بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے(BBMP) کی جانب سے کورونا کے بہادروں کی توہین ...