بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کرناٹک لیجسلیٹیو کونسل  کے ڈپٹی چیرمین دھرمے گوڈا نے چلتی ٹرین سے کود کر کی خود کشی

کرناٹک لیجسلیٹیو کونسل  کے ڈپٹی چیرمین دھرمے گوڈا نے چلتی ٹرین سے کود کر کی خود کشی

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 29 دسمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک لیجسلیٹیو کونسل کے ڈپٹی چیرمین سرپن ہلی لکشمیا دھرمے گوڈا نے گزشتہ رات قریب  دو بجے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ہے جس کے بعد ان کی لاش چیتھڑوں کی شکل میں چکمگلورو کے گن ساگر ریلوے ٹریک سے دستیاب ہوئی ہے۔

اس جگہ ایک خودکشی کے متعلق  ایک نوٹ بھی ملا ہے جس کو پولس نے ابھی تک ظاہر نہیں کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پیر کی شام کو دھرمے گوڈا نے اپنے گن مین اور ایسکارٹ کو چھٹی د ے دی تھی اور اس کے بعد رات8بجے اپنی نجی کار میں ڈرائیور کے ساتھ گن ساگر کی طر ف آئے تھے ۔ وہاں پہنچنے کے بعدانہوں نے ڈرائیور کو  کسی سے کام ہونے کا کہہ کر گھر بھیج دیا تھا۔ تاہم جب رات 10 بجے تک بھی وہ گھر نہیں لوٹے تو ان کے گھر والوں نے انہیں تلاش کرنا شروع کیا۔تب تک ان کاموبائل فون سوئچ آف ہو چکا تھا۔پھر کار ڈرائیور سے رابطہ قائم کرنے کے بعد ڈرائیور نے پولیس اسٹیشن میں دھرمے گوڈا کی گم شدگی کی شکایت  درج کروائی۔ جب اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک طرف  پولیس نے اور دوسرے طرف دھرمے گوڈا کی اہل خانہ اور جنتادل لیڈروں نے ان کی تلاش شروع کی ۔ پھر پولیس کو ریلوے ٹریک پرایک لاش پڑی ہونے کی اطلاع ملی تو اس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اوروہ دھرمے گوڈا کی لاش ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

ان کا آخری فون انہوں نے اپنے ایک دوست کو ریل کے وقت کے بارے میں پوچھنے کے لیے کیا تھا۔اس خود کشی کا اصل سبب ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ہے  اور تحقیقات جاری ہے۔

ان کی موت پر وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا سمیت، کماری سوامی، ایچ ڈی دیوے گوڈا اور دیگر کانگریسی لیڈران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

x

Check Also

تیل کی قیمتوں میں مسلسل 11 ویں روز اضافہ، دہلی میں پٹرول 90 روپے فی لیٹر سے متجاوز: کرناٹک میں 93 کو پہنچا پٹرول

نئی دہلی: 19 فروری، 2021 (پی ٹی آئی)  ملک میں مسلسل 11 ...