بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کرنا ٹکا اسمبلی میں آج  دن بھر نہیں ہوسکا فلور ٹیسٹ؛ اپوزیشن آج رات تک فلور ٹیسٹ کرنے پر بضد

کرنا ٹکا اسمبلی میں آج  دن بھر نہیں ہوسکا فلور ٹیسٹ؛ اپوزیشن آج رات تک فلور ٹیسٹ کرنے پر بضد

Print Friendly, PDF & Email

بنبنگلور : 22 جولائی ،2019 (یو این آئی)کرناٹک میں حکمراں کانگریس اور جنتادل (سیکولر) کے 14 اراکین اسمبلی کے اسمبلی رکنیت سے استعفی کی وجہ سے پیدا ہوئے سیاسی بحران کے درمیان اسمبلی میں وزیراعلی ایچ ڈی کماراسوامی کی طرف سے تحریک اعتماد پیش کرنے کے بعد اس پر ووٹنگ پر تعطل جاری ہے۔

دراصل اسمبلی اسپیکر رمیش کمار نے ایوان کی کارروائی کو آج ہی ختم کرنے کے اشارے دیتے ہوئے کہا  تھاکہ ان کی توجہ آج کی کارروائی کے ایجنڈہ کو پورا کرنے پر ہے۔ انہوں نے  نامہ نگاروں سے کہا کہ ایوان کی کارروائی آج مکمل ہونے کی امید ہے۔

سپریم کورٹ میں کانگریس کی طرف سے عرضی داخل کر کے جمعرات کو جاری عبوری حکم پر وضاحت مانگے جانے کے سلسلہ میں پوچھے جانے پر رمیش کمار نے کہا کہ مجھے اس کی کوئی معلومات نہیں ہے۔

اس دوران وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے فلور ٹیسٹ کے لیے مزید دو دن کی مہلت طلب کی لیکن اسپیکر نے کہا کہ وعدہ کے مطابق انہیں آج ہی فلور ٹیسٹ کرنا چاہئے۔

خیال رہے کہ کمارا سوامی کی طرف سے پیش تحریک اعتماد پر اب تک ووٹنگ نہیں ہوسکی ہے۔ اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی اس پر بلاتاخیر ووٹنگ کی مانگ کر رہی ہے جبکہ حکمراں اتحاد کی دونوں جماعتیں تاخیر کی پالیسی اختیار کر رہی ہیں۔ حکمراں اتحاد کو لگتا ہے کہ وہ وقت بڑھاکر باغی اراکین اسمبلی کو خیمے میں لانے میں کامیاب ہوجائے گا۔

واضح  رہے کہ تحریک اعتماد پر ووٹنگ ابھی تک نہیں ہو سکی ہے جب کہ بی جے پی اراکین اسمبلی آج ہی فلور ٹیسٹ کرانے پر زور ڈال رہے ہیں۔ دوسری طرف کانگریس اور جے ڈی ایس اراکین اسمبلی نعرہ لگا رہے ہیں کہ انھیں انصاف چاہیے اور تحریک اعتماد پر بحث مکمل کی جانی چاہیے۔ اس درمیان کئی بار اسمبلی کی کارروائی میں ہنگامہ کی وجہ سے خلل پیدا ہوئی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا شرپسندانہ عمل کے خدشہ کے پیش نظر اسمبلی کے باہر کثیر تعداد میں پولس فورس تعینات ہے۔

x

Check Also

چندریان-2 نے کامیابی کی طرف بڑھایا ایک اور قدم، وکرم لینڈر آربیٹر سے ہوا الگ

چنئی: چندریان۔2 کا وکرم لینڈر پیر کو کامیابی کے ساتھ آربیٹر سے ...