بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / لوک سبھا انتخابات: ریاست میں کانگریس 20/نشستوں پر اور جے ڈی ایس 8/نشستوں پر اتارے گی اپنے امیدوار؛ اتر کینرا میں جے ڈی (ایس) کا ہوگا امیدوار
کانگریس صدر راہل گاندھی اور جے ڈی (ایس) کے قومی سکریٹری دانش علی

لوک سبھا انتخابات: ریاست میں کانگریس 20/نشستوں پر اور جے ڈی ایس 8/نشستوں پر اتارے گی اپنے امیدوار؛ اتر کینرا میں جے ڈی (ایس) کا ہوگا امیدوار

Print Friendly, PDF & Email

بنگلور: 13 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کرنے کے بعد کرناٹکا کی مخلوط کانگریس-جے ڈی ایس  حکومت  کے مابین ریاست کی 28 سیٹوں   پر  چل رہی کشمکش کے درمیان آج حتمی فیصلہ ہوچکا ہے۔

آج کیرالہ کے کوچی میں کانگریس صدر راہل گاندھی اور جے ڈی (ایس) کے قومی سکریٹری دانش علی کے مابین اس سلسلہ میں خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں  ریاست کی 28/لوک سبھا نشستوں کو لے کر فیصلہ کیا گیا۔

اطلاع کے مطابق یہاں یہ طے پایا کہ 20/نشستوں پر کانگریس پارٹی اپنے امیدواروں کو اتارے گی جبکہ بقیہ 8/نشستیں جے ڈی (ایس) امیدواروں کے لیے ہوں گی۔

دونوں کے مابین ہوئے معاہدے کے مطابق  جے ڈی (ایس) پارٹی اترکینرا، اڈپی -چکمگلور، شیموگہ، ٹمکور، ہاسن، منڈیا، بینگلور نارتھ اور وجیاپور میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کا آغاز 11/اپریل سے ہورہا ہے جبکہ ریاست میں 18/اپریل اور 23/اپریل کو انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

x

Check Also

کرناٹک سے گراؤنڈ رپورٹ: بی جے پی کی کشتی لے ڈوبیں گے یدی یورپّا، پرکاش راج پر سب کی نظر

گزشتہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی نے سب سے زیادہ 104 ...