بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / جدید طبی سہولیات کے ساتھ ملک کی پہلی ہوائی ایمبولینس کا بینگلور میں ہوا افتتاح

جدید طبی سہولیات کے ساتھ ملک کی پہلی ہوائی ایمبولینس کا بینگلور میں ہوا افتتاح

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 8 ستمبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) خصوصی طور پر مریضوں کی مدد کے لیے تیار کی گئی ملک کی پہلی ہوائی ایمبولینس کو شروع کرنے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے آج ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے اس ہوائی ایمبولینس کا افتتاح کیا ہے۔

جدید طبی سہولیات سے لیس اس ہوائی ایمبولینس کو کسی بھی مقام پر اترنے اور وہاں خدمت انجام دینے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ملک کی اس پہلی ہوائی ایمبولینس کے میدان میں آنے امید ہے کہ پریشان اور بے سہارا لوگوں تک یہ بہت جلد پہنچے گی اور ان کی زندگیاں بچانے میں معاون ہوگی۔

اس افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سمیت نائب وزیر اعلیٰ گوند کرجول، ڈاکٹر سی این اشوتھ ناراین، وزیر برائے صٹ شری رامول، میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر، سی ٹی روی، ایمبولینس کی سی ای او ڈاکٹر شالنی نالواد موجود تھے۔

x

Check Also

 کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں آج بھی رہا بارش کا زور: کئی مقامات پر سیلابی صورتحال۔ ندی کنارے بسنے والوں میں خوف و دہشت، ریڈ الرٹ جاری

بھٹکل: 21 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سنیچر کی رات سے کرناٹک ...