بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کرناٹک کی کابینہ نے دی کاروار میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کو منطوری

کرناٹک کی کابینہ نے دی کاروار میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کو منطوری

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 6 دسمبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی قیادت میں کرناٹک کی کابینہ نے بدھ کے روز 25/کروڑ کے منصوبے کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے کاروار میں بین الاقوامی سطح کے کرکٹ اسٹیڈیم کو منظوری دے دی ہے۔

یہ منصوبہ سابق رکن اسمبلی ستیش سیل کی مدت میں پیش کیا گیا تھا جو کہ اب پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔

اس سے قبل کے سی اے نے 11/ہیکڑ زمین منظور کرکے 30/سالو ں کے لیے کرایہ پر دے دی تھی جس کے بعد کابینہ میں بدھ کے روزاس پر بات ہوئی اور اسے منظوری دی گئی۔

اس سلسلہ میں سابق ایم ایل اے کاروار ستیش سیل نے بھٹکلیس سے فون پر بات کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے انہوں نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ کمار سوامی اور ضلعی انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اب کاروار کے چتوکولا میں موجود 11/ہیکڑ زمین پر کرناٹک کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس اسٹیڈیم کی تعمیر کی جائے گی۔

x

Check Also

کمٹہ میں 17/سالہ طالب علم کی خود کشی

کمٹہ: 15 دسمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ کے وویک نگر میں ...