بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ریاست کرناٹک میں یکم جون سے مندروں میں پوجا پاٹ کی اجازت: مسجد اور چرچ کے متعلق وزیر نے کہی یہ بات

ریاست کرناٹک میں یکم جون سے مندروں میں پوجا پاٹ کی اجازت: مسجد اور چرچ کے متعلق وزیر نے کہی یہ بات

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 26 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں کورونا کی وبا کے چلتے لاک ڈاؤن کے دو مہینے بعد ریاستی حکومت نے یکم جون سے مندروں کو کھولنے کا فیصلہ لیا ہے۔ یہ فیصلہ آج وزیر اعلیٰ کی صدارت میں منعقد ایک اہم نشست میں لیا گیا۔

مزرائی محکمہ کے وزیر مسٹر کوٹا سری نیواس پجاری نے اس تعلق سے اخباری نمائندو کو بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جو بھی مندریں مزرائی محکمہ کے ماتحت آتے ہیں ان کو یکم جون سے پوجا پاٹ کے لیے کھول دیا جائے گا۔

تاہم جب ان سے مسجد اور چرچ کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مسجد اور چرچ ان کے محکمہ کے ماتحت نہیں آتے ہیں اس لیے ان کے تعلق سے وہ کوئی بات نہیں کہہ سکتے ہیں۔

تاہم مسجدوں کو کھولنے کے بارے میں کرناٹک کے محکمہ اقلیتی بہبودکے سکریٹری جناب اے بی ابراہیم صاحب نے کہا ہے کہ اس تعلق سے فیصلہ چوتھے مرحلے کے لاک ڈاؤن کے اختتام پر مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہوگا۔

x

Check Also

کرناٹک : مرسی اینجلس کو ایوارڈ دینے کے بعد بی بی ایم پی نے لیا واپس ، مچا ہنگامہ

بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے(BBMP) کی جانب سے کورونا کے بہادروں کی توہین ...