بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کاسر گوڈ؛ کھٹوعہ سانحہ کے بعد غیر مسلم صحافی نے اپنی بچی کا نام آصفہ رکھ دیا

کاسر گوڈ؛ کھٹوعہ سانحہ کے بعد غیر مسلم صحافی نے اپنی بچی کا نام آصفہ رکھ دیا

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 15 اپریل، 18

کاسرگوڈ ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) کٹھوعہ میں غریب گھرانہ کی ایک لڑکی کی اجتماعی عصمت دری اور اس کے قتل کے واقعہ کے بعد یہاں کے کاسرگوڈ میں ایک غیر مسلم صحافی نے اپنی نوزائیدہ بچی کا نام آصفہ رکھ دیا ہے جس کی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

راجت رام نامی صحافی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اپنے ساتھ ایک بچی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے یہ بات بتائی ہے۔ اس پوسٹ کو خوب سراہا جارہا ہے اور سوشیل میڈیا پر اس کو پذیرائی مل رہی ہے۔

خیال رہے کہ راجت رام کنور سے نکلنے والے اخبار ’’ماتر بھومی‘‘ کے سب ایڈیٹر ہیں، انہیں اس سال کے فروری میں ایک بچی ہوئی تھی جس کے لئے وہ مناسب نام تلاش رہے تھے۔

 

 

x

Check Also

شرالی گرام پنچایت کی جانب سے قومی شاہراہ 66/کو 45/میٹر چوڑا کرنے کی مانگ

بھٹکل: 18 ستمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شرالی گرام پنچایت میں صوموار ...