بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / عام انتخابات ؛ اترکینرا اور بیجاپور کے لیے جے ڈی ایس نے کیا اپنے امیدواروں کا اعلان

عام انتخابات ؛ اترکینرا اور بیجاپور کے لیے جے ڈی ایس نے کیا اپنے امیدواروں کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

بینگلور: 26 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی دیوے گوڈا کی زیر قیادت جنتادل (سیکولر) نے آج بیجاپور اور اترکینرا پارلیمانی حلقوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

اخباری بیان کے مطابق جے ڈی (ایس) نے بیجاپور سے سنیتا دیوانند چوہان کو منتخب کیا ہے جبکہ اترکینرا پارلیمانی حلقہ سے آنند اسنوٹیکر کو چنا ہے۔

ان دونوں حلقوں میں 23/اپریل کو انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

سنیتا چوہان رکن اسبلی دیوانند چوہان کی اہلیہ ہیں اور بی جے پی کو چھوڑ کر جے ڈی ایس میں شامل ہونے والے آنند اسنوٹیکر سابق وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

تاہم ان دنوں کے مقابلہ میں مرکزی وزیر میدان میں موجود ہیں۔ ایک طرف بیجاپور میں مرکزی وزیر جگاجینگی سے مقابلہ ہے تو دوسری طرف اترکینرا میں آننت کمار ہیگڈے سے مقابلہ ہے۔

x

Check Also

تصاویر: انجمن میں دو روزہ تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام