بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / جمعیت علماء ہند نے خط لکھ کر پی ایم مودی کو دی مبارکباد
علامتی تصویر

جمعیت علماء ہند نے خط لکھ کر پی ایم مودی کو دی مبارکباد

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی27 مئی،2019 (پریس ریلیز) جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر ان کی دوسری بار انتخابی جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اقلیتوں کی تعلیم، صحت اور روزگار پر خصوصی توجہ دیں گے۔مولانا مدنی نے اپنے مکتوب میں سنیچر کی شام پارلیمنٹ سینٹرل ہال میں وزیر اعظم کے ذریعہ اقلیتوں سے متعلق بیان اور اظہار عزم کوبہت ہی بروقت اور خوش آیند بتایا ہے اورکہا ہے کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اسے پوری سنجیدگی اور زود رفتاری سے عمل میں لا یاجائے گا۔ مولانا مدنی نے جو خط لکھا ہے اس کا اردو متن حسب ذیل ہے:
”جناب والا کی دوسری بار انتخابی جیت پرجمعےۃ علماء ہند اور اپنی طرف سے دلی مبار ک باد پیش کرتے ہیں۔ آپ کی بھاری اکثریت سے جیت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام آپ کے وکاس ایجنڈے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور یہ امید کرتے ہیں کہ آپ وطن عزیز کو ترقی، امن اور خوش حالی کے اعلی سے اعلی منزلوں تک لے جائیں گے۔
مجھے قوی امید ہے کہ آپ کی پالیسی ”سب کا ساتھ، سب کا وکاس“ جو کہ آپ کی جیت کا سب سے اہم سبب ہے، آپ کے ذریعہ پیش کے گئے اہداف اور خوابوں کو جلد شرمندہ تعبیر کرے گی۔
آپ کا حالیہ بیان جس سے یہ پتہ چلتاہے کہ آپ اقلیتوں کو ووٹ بینک کی طرح استعمال کرنے کے بجائے ان کی تعلیم، صحت اور روزگار پر خصوصی توجہ دیں گے، بہت ہی بروقت اور خوش آیند ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اسے پوری سنجیدگی اور زو د رفتاری سے عمل میں لایاجائے گا۔“

x

Check Also

استعفی کا مطالبہ کرنا کانگریس کی حماقت: آڈیو کلپ معاملے پرکرناٹک کے وزیراعلیٰ يدی یورپا کا ردعمل

بنگلور: کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس يدی یورپا نےایک آڈیوکلپ کےمعاملہ ...