بنیادی صفحہ / خلیجی / ہندوستان میں سرمایہ کاری کے عنوان پر جدہ میں ایک روزہ سیمنار کا انعقاد

ہندوستان میں سرمایہ کاری کے عنوان پر جدہ میں ایک روزہ سیمنار کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

جدہ: 19 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) حکومت ہند کی جانب سے 17/اپریل کو جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا اور سعودی حکومت کے سرمایہ کاری شعبہ کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک دن کا سیمنار منعقد کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد حال ہی میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ ہند کے موقع پر ان کی جانب سے خطیر رقم کی سرمایہ کاری کے اعلان کے پیش نظر سعودی تاجر حضرات  کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دلانا تھا۔

اس موقع پر جدہ میں ہندوستانی قونصل جنرل جناب نورالرحمٰن صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2016/میں وزیر اعظم  نریندرمودی کے سعودی دورے کے بعد ہندوستان اور سعودی کی تجارت کو کافی فروغ حاصل ہوا ہے اور ان دونوں ملکوں نے تجارت کے میدان میں ایک دوسرے کو کافی تعاون کیا ہے اس لیے ہمیں امید ہے کہ یہاں کے تاجر حضرات بھی ہندوستان جیسے ملک میں اپنی تجارت کو شروع کریں گے۔

اس سیمنار کے درمیان انویسٹ انڈیا کی ٹیم نے ہندوستان میں آخری کچھ سالوں میں تجارت کے بہترین مواقع پر روشنی ڈالی اور غیر ملکیوں کی جانب سے یہاں ہونے والی سرمایہ کاری کی بھی رپورٹ پیش کی۔

x

Check Also

لوک سبھا انتخابی نتائج 2019؛ رجحانات میں این ڈی اے کی 300/سے زیادہ سیٹوں پر اکثریت

اتر کینرا لوک سبھا حلقہ میں آننت کمار ہیگڈے 95/ہزار ووٹوں سے ...