بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / انڈین نوائط فورم کی جانب سے کل موجودہ حالات پر آن لائن پروگرام: 25 ہزار کے کوئز مقابلوں کا بھی ہوگا انعقاد

انڈین نوائط فورم کی جانب سے کل موجودہ حالات پر آن لائن پروگرام: 25 ہزار کے کوئز مقابلوں کا بھی ہوگا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 11 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) کی جانب سے کورونا کی اس مہاماری کے دور میں عوام کو ہورہی پریشانیوں کے حل کے لیے ایک آن لائن پروگرام منعقد ہونے جارہا ہے۔ جس میں معروف تاجر، ڈاکٹر اور علماء کرام کے خطابات ہونگے۔ یہ اطلاع آئی ایف کے جنرل سکریٹری جناب معاذ جوکاکو صاحب نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

ان کے مطابق یہ پروگرام کل اتوار کی رات 07:30 بجے شروع ہوکر رات 09:30 تک چلے گا۔

اس آن لائن سیشن میں تجارت، معیشت، دوائیاں سائنس اور اسلام کے موضوعات پر ماہرین اظہار خیال کریں گے۔

اس پروگرام میں بھٹکل و اطراف کے لوگوں کے لیے کوئز مقابلہ کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں جیتنے والوں کو 25 ہزار تک کے انعامات دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس آن لائن پروگرام میں مشہور تاجر آئی ڈی فرش فوڈ کے مالک جناب پی سی مصطفی صاحب، امریکہ میں خدمت انجام دینے والے بھٹکل کے معروف ڈاکٹر طیب جوکاکو صاحب، ڈاکٹر محمد شان صاحب اور اسلامک اسکالر جناب عمران سیٹھ صاحب مختلف موضوعات پر اظہار خیال کریں گے۔

یہ پروگرام بھٹکلی شخص دنیا کے کسی بھی حصہ سے جوائن کرسکتا ہے۔

یہاں زوم ایپلیکیشن کی لنک دی جارہی ہے جس پر کل دیے گئے وقت پر کلک کرکے شامل ہوا جا سکتا ہے۔

Click Here Directly to Join Zoom Meeting https://us02web.zoom.us/j/85404952428

Zoom Meeting ID: 854 0495 2428

x

Check Also

 کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں آج بھی رہا بارش کا زور: کئی مقامات پر سیلابی صورتحال۔ ندی کنارے بسنے والوں میں خوف و دہشت، ریڈ الرٹ جاری

بھٹکل: 21 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سنیچر کی رات سے کرناٹک ...