بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ساحلی حفاظتی دستہ کے ساتھ مل کر مقامی عوام نے کی کاروار ٹیگور بیچ پر صفائی

ساحلی حفاظتی دستہ کے ساتھ مل کر مقامی عوام نے کی کاروار ٹیگور بیچ پر صفائی

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 21 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کاروار کے مشہور رابندر ناتھ ٹیگور ساحل پر آج صبح ساحلی حفاظتی دستہ کے اہلکاروں کی جانب سے صفائی مہم منعقد کی گئی جس میں مقامی افراد اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بی ابھیجین نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے گھروں سے صفائی کی شروعات کریں اور جہاں ہم رہتے ہیں وہاں پر بھی اپنے گھروں جیسی صفائی رکھنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جمع ہونے والے کچروں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے، ہماری ریاست کرناٹک میں بھی 5000/میٹرک ٹن کچرا جمع ہوتا ہے اگر اس کو صحیح طور پر ٹھکانے نہیں لگایا گیا تو پھر یہ سمندر میں پہنچ کر وہاں کی مخلوق کی بربادی کا سبب بنتا ہے جس کے ذمہ دار انسان ہوتے ہیں اور اس کا نقصان بھی ہم انسانوں کو ہی بھگتنا پڑتا ہے۔

صفائی مہم کے بعد خطاب کرتے ہوئے ساحلی محافظ دستہ کے کمانڈینٹ افسر مسٹر سی ایس جوشی نے کہا کہ آج پورے ملک میں کوسٹ گارڈ کی جانب سے صفائی مہم منائی جارہی ہے اسی مہم کے تحت آج ضلع ہیڈکوارٹر کاروار میں بھی اس مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں 2450/رضاکاروں نے حصہ لیا اور تقریبا 4000/کلو گرام کچرے کو صاف کردیا اور یہاں کے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔

اس مہم میں ماہی محکمہ، محکمہ جنگلات، روینو محکمہ، کوسٹل پولس، میونسپال کونسل اور مختلف اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔

 

x

Check Also

تصاویر: انجمن میں دو روزہ تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام