بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / اگر مرکز کی طرف سے اجازت ملتی ہے تو کرناٹک میں جلد اسکول کھولے جائیں گے: وزیر سریش کمار

اگر مرکز کی طرف سے اجازت ملتی ہے تو کرناٹک میں جلد اسکول کھولے جائیں گے: وزیر سریش کمار

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 5 ستمبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا مہاماری کے چلتے اب تک اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کی شروعات نہیں ہوئی ہے تاہم طلبہ کو تعلیم سے جوڑے رکھنے کے لیے آن لائن کلاسس اور گھر گھر جاکر پڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ریاستی وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے آج رام نگر ضلع کے مگاڈی تعلقہ میں اسکول کھلنے کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی مرکزی حکومت کی طرف سے پابندی ہٹا کر اسکول کھولنے کی اجازت دی جائے گی اسی وقت فوری طور پر اسکول کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سال میں 220 تعلیمی دن ہوتے ہیں لیکن اس سال کے تعلیمی دنوں کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نصاب کو کم کرنے کے بعد اب اس کو 160 دنوں میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر سریش کمار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی کتابوں میں کولمبس اور واسکوڈی گاما کا تذکرہ تو ہے لیکن مقامی ہیرو کا تذکرہ نہیں ہے۔ انہوں نے بہت جلد ان سب چیزوں کو متعارف کرانے کی بات کہی۔

x

Check Also

فیملی میں پہلے ڈاکٹر بنیں گےشعیب آفتاب، 720 میں 720 اسکور کرکے رقم کی تاریخ

نئی دہلی: نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نیٹ امتحانات کے نتائج کا جمعہ کو ...