بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / آپ کے پاس نہیں ہے ووٹرآئی ڈی کارڈ تو کیسے کریں گے ووٹ ؟ جانیں یہاں
[adrotate banner="161"]

آپ کے پاس نہیں ہے ووٹرآئی ڈی کارڈ تو کیسے کریں گے ووٹ ؟ جانیں یہاں

Print Friendly, PDF & Email

لوک سبھا انتخابات 2019 کے لیے کل یعنی 11 اپریل کو ملک کی 20 ریاستوں کی 91 لوک سبھا سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کحی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ کیا آپ ایسے ووٹرہیں۔ جن کے پاس ووٹرفوٹو شناختی کارڈ یعنی ووٹرفوٹوآئی ڈی کارڈ نہیں ہے۔ لیکن ووٹرلسٹ میں آپ کانام ہے تویہ خبرآپ کے لیے ہی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرلِسٹ میں آپ کا نام ہیں تو آپ کسی بھی حال میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکتے ہیں۔آپ الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ نیشنل ووٹرسروس پورٹل پراپنانام ووٹرلسٹ میں چیک کرسکتے ہیں۔ اگر ووٹر لِسٹ میں آپ کا نام ہے تو وہ اس ویب سائٹ سے ووٹرسلیپ کا پرنٹ لیے سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ ووٹرآئی ڈی کارڈ کی عدم موجودگی کے بعد بھی آپ 13 میں کوئی ایک فوٹو شناختی کارڈ دکھاکرووٹ کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے ایسے شناختی کارڈس کی فہرست جاری کی ہے جو آپ پولنگ بوتھ پردکھاکرووٹ کرسکتے ہیں۔ آپ بھی دیکھئے وہ کونسے فوٹوشناختی کارڈس ہیں

پاسپورٹ

ڈرائیورنگ لائنسس

سروس آئی ڈی کارڈ(جاری کردہ ریاستی ومرکزی حکومت

پین کارڈ

آدھار کارڈ

کسی بھی بینک کاپاس بک

منریگاجاب کارڈ

محکمہ لیبرکی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ کارڈ

پنشن کے دستاویزت مع فوٹو

الیکشن کمیشن سے تصدیق کردہ ووٹرسلپ

پوسٹ آفس سے جاری کردہ پاس بک

کسی بھی پرائیویٹ لیمٹیڈ کمپنی سے جاری کردہ فوٹو شناختی کارڈ

رکن اسمبلی ورکن پارلیمنٹ کے شناختی کارڈ

[adrotate group="32"]
x

Check Also

تصاویر: لائنس کلب مرڈیشور کے نئے عہدیدارن کی حلف برداری تقریب