بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ’کورونا کی وجہ سے رواں سال حج منسوخ ہو سکتا ہے!‘
علامتی تصویر

’کورونا کی وجہ سے رواں سال حج منسوخ ہو سکتا ہے!‘

Print Friendly, PDF & Email

ریاض،2 اپریل،20(ایجنسی)سعودی عرب نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو کہا ہے کہ وہ حج کرنے کے پلان کو اس وقت تک روک دیں جب تک کے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہو جاتی۔ سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ صالح بن طاہر بنتن نے سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ”ہم نے دنیا سے کہا ہے کہ حج کرنے کی تیاری میں جلد بازی نہ کرے“۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کیلئے حاجیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور سعودی عوام کی صحت اولین ترجیحات ہیں۔۔۔۔(تفصیل صفحہ 7/پر)
مسلمانوں کا سب سے بڑا سالانہ اجتماع اس سال جولائی کے آخر میں ہونا ہے لیکن کورونا وائرس کی وبا اور سعودی عرب کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث اب یہ حتمی طور پر کہنا مشکل ہو گیا ہے کہ کیا اس سال حج کا اہتمام کرنا ممکن ہو گا یا نہیں۔ حج کا فریضہ ادا کرنے کیلئے ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ سعودی عرب نے پہلے ہی عمرہ کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ سعودی عرب نے مسلمانوں کیلئے انتہائی مقدس شہر مکہ اور مدینہ کو بھی لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے اور کسی کو ان شہروں میں داخل ہونے اور یہاں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

x

Check Also

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں  کورونا کے 135 نئے معاملات: کل تعداد 2418 کو پہنچی

بینگلور: 27 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ریاست کرناٹک میں پچھلے چوبیس گھنٹوں ...