بنیادی صفحہ / کیریر اور تعلیمی خبریں / دسویں جماعت کے طلبہ کے لئے خوشخبری امسال والدین کے موبائل پر ایس ایس ایل سی نتائج

دسویں جماعت کے طلبہ کے لئے خوشخبری امسال والدین کے موبائل پر ایس ایس ایل سی نتائج

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو۔11فروری ( سالار نیوز) دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ کے لئے ایک اچھی خبرہے ، رواں تعلیمی سال میں ایس ایس ایل سی طلبہ کیلئے ہال ٹکٹ صرف آن لائن طریقہ سے دستیاب کرانے کرناٹک سکینڈری ایجوکیشن ایگزامنیشن بورڈ ( کے ایس ای ای بی) نے اقدام کیا ہے ، اس کے علاوہ کے ایس ای ای بی نے یہ منصوبہ بنایا ہے کہ ایس ایس ایل سی طلبہ کے امتحانات کے نتائج بھی والدین اور سرپرستوں کے موبائل پرروانہ کئے جائیں ، ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج فی الفور پہنچانے کیلئے کے ایس ای ای بی بھی سنجیدگی سے غور کررہا ہے ۔ کے ایس ای ای بی کے پاس طلبہ کے والدین کے موبائل نمبر ہیں، ان نمبرات پرایس ایس ایل سی نتائج روانہ کئے جائیں گے ۔ اس ضمن میں نیشنل انفرمیٹک سنٹر ( این آئی سی ) کے ساتھ گفتگو جاری ہے ۔ والدین کے موبائل پر ایس ایس ایل سی کے نتائج راست طور پر روانہ کرنے کے مثبت و منفی پہلوؤں کے سلسلہ میں تبادلہ خیالات کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔ اگریہ منصوبہ جاری ہوگیا تو نتائج کے اعلان کے دن طلبہ اور والدین میں موجود خدشات کو دور کرنے میںآسانی ہوسکتی ہے ۔ اس مرتبہ جملہ8.54لاکھ طلبہ کے ہال ٹکٹس کو محکمہ تعلیمات عامہ کے ویب سائٹ کے ذریعہ ٹریکی مگ نظم کے تحت اپ لوڈ کئے گئے ہیں۔ ان تمام ٹکٹس کو متعلقہ اسکول کے اساتذہ ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے طلبہ میں تقسیم کریں گے۔ہال ٹکٹ میں درج معلومات میں کسی قسم کی کمی بیشی نظر آئے تو فوراً میر معلم کو چاہئے کہ وہ رواں ماہ کی 17تاریخ سے پہلے ایس اے ٹی ایس میں شکایت کریں، نقص کو دور کرتے ہوئے دو دنوں کے اندر ترمیم شدہ ہال ٹکٹ ایس اے ٹی ایس میں پھر سے اپ لوڈ کیا جائیگا۔ اس بات کی اطلاع کے ایس ای سی بی نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

x

Check Also

ریاستی محکمہ پولیس کااقدام خواتین پولیس اہلکاروں کو پینٹ شرٹ پہنانے کافیصلہ

بنگلورو۔15؍اکتوبر( سالار نیوز) ریاستی محکمہ پولیس نے خواتین اہلکاروں کی وردی میں ...