بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / گوکر ن میں غیر قانونی طور پر جانوروں کی سپلائی کے دوران دو افراد گرفتار؛ 22/جانور ضبط

گوکر ن میں غیر قانونی طور پر جانوروں کی سپلائی کے دوران دو افراد گرفتار؛ 22/جانور ضبط

Print Friendly, PDF & Email

گوکرن: 16 فروری،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) گوکرن پولس نے جمعہ کے روز ہیرے گٹی چیک پوسٹ پر غیرقانونی طور سے سپلائی کیے جارہے 22/جانوروں کو ضبط کرتے ہوئے 2/افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک شخص مفرور بتایا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں کی شناخت محمد اشرف عبدل (36) اور زبیر رحمان (43) کی حیثیت سے کی گئی جن کا تعلق کیرالہ سے بتایا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ہیرے گٹی چیک پوسٹ پر جب ان کی گاڑی پہنچی تو پولس نے تلاشی تو پتہ چلا کہ گاڑی کے دستاویزات موجود نہیں ہیں اور غیر قانونی طور پر جانوروں کو سپلائی کیا جارہا ہے۔پولس نے اس گاڑی پر سے 10/بیل اور  12/بھینسوں کو ضبط کیا ہے۔

اس سلسلہ میں گوکرن پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

ہندوستان میں سرمایہ کاری کے عنوان پر جدہ میں ایک روزہ سیمنار کا انعقاد

جدہ: 19 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) حکومت ہند کی جانب سے ...