بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / گوا کے وزیراعلی منوہر پاریکر نہیں رہے ، 63 سال کی عمر میں لی آخری سانس

گوا کے وزیراعلی منوہر پاریکر نہیں رہے ، 63 سال کی عمر میں لی آخری سانس

Print Friendly, PDF & Email

گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کا 63 سال کی عمر میں اتوار کو انتقال ہوگیا ہے ۔ پاریکر طویل عرصہ سے بیمار چل رہے تھے ۔ وہ پین کریاٹک کینسر سے متاثر تھے ۔ اتوار کو دن میں خبر آئی تھی کہ ان کی حالت کافی نازک ہے ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ایک ٹویٹ کرکے منوہر پاریکر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

خیال رہے کہ پاریکر کو 31 جنوری کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا ۔ حال ہی میں بیمار وزیر اعلی نے تین مارچ کو گوا میڈیکل کالج اور اسپتال میں چیک اپ کروایا تھا ۔ فروری میں پاریکر کا جی ایم سی ایچ میں ایک آپریشن بھی ہوا تھا ۔

 Extremely sorry to hear of the passing of Shri Manohar Parrikar, Chief Minister of Goa, after an illness borne with fortitude and dignity. An epitome of integrity and dedication in public life, his service to the people of Goa and of India will not be forgotten #PresidentKovind

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال فروری میں پاریکر کو ایڈوانسڈ پین کریاٹک کینسر ہونے کا پتہ چلا تھا۔ اس کے بعد وہ نیویارک ، دہلی ، ممبئی اور گوا کے اسپتالوں میں علاج کروا چکے ہیں۔ فی الحال پنجی کے پاس واقع ان کی پرائیویٹ رہائش گاہ میں ہی ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کررہی تھی ۔

 

x

Check Also

اتر کینرا پارلیمانی حلقہ سے آنند اسنوٹیکر ہوسکتے ہیں جے ڈی (ایس) کے امیدوار

کارورا: 15 مارچ،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کانگریس اور جنتادل (ایس ) کے ...