بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ہوناور میں جوا کھیلتے ہوئے سات افراد گرفتار؛ 73/ہزار روپئے ضبط

ہوناور میں جوا کھیلتے ہوئے سات افراد گرفتار؛ 73/ہزار روپئے ضبط

Print Friendly, PDF & Email

ہوناور: 8 فروری،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہوناور پولس نے کل جمعرات کی صبح عوامی جگہ پر جوا کھیلتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے پاس سے 73/ہزار روپئے اور کارڈس وغیرہ بھی ضبط کرلیے ہیں۔

گرفتار ہونے والوں  کی شناخت  کمٹہ کے سبرامنیا، ہوناور کے راما،راگھویندرا، اشوک،منجوناتھ، وسنت ،سداپور کے سجیت،ماروتی ،مرڈیشور کے راما،ہوناور کے امیش اور بھٹکل کے محمد محبوب کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق پولس نے باوثوق ذرائع سے ملی خبر پر کارروائی کرتے ہوئے ہوناور کے سبرامنیا کراس پر چھاپہ مارا تھا جہاں عوامی جگہ پر جوا کھیلا جارہا تھا۔

اس سلسلہ میں ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

آپ کے پاس نہیں ہے ووٹرآئی ڈی کارڈ تو کیسے کریں گے ووٹ ؟ جانیں یہاں

لوک سبھا انتخابات 2019 کے لیے کل یعنی 11 اپریل کو ملک ...