بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ہوناور میں ایکسائز محکمہ کا ایک گھر پر چھاپہ: 115/لیٹر دیسی شراب ضبط
[adrotate banner="161"]

ہوناور میں ایکسائز محکمہ کا ایک گھر پر چھاپہ: 115/لیٹر دیسی شراب ضبط

Print Friendly, PDF & Email

ہوناور: 23 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جمعہ کے روز ہوناور کے ایک گھر میں ایکسائز محکمہ کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر گھر کے صحن میں غیر قانونی طور پر  چھپائی گئی 115/لیٹر دیسی شراب ضبط کی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز محکمہ کے اہلکاروں نے فرانسیس میرندا کے گھر پر چھا پہ مارا تھا جس کے بعد ان کے صحن میں مٹی کے گڑھے میں چھپائی گئی کاجو سے بنائی گئی دیسی شرابکا ذخیرہ ملا تھا۔  جس کی قیمت قریب 17250 روپئے لگائی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کو پولس ڈھونڈ رہی ہے۔

(بشکریہ: وارتھا بھارتی)

[adrotate group="32"]
x

Check Also

ضلع اترکینرا میں عالمی یوم خون عطیہ کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد

کاروار: 14 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز  بیورو) آج 14/جون عالمی یوم خون ...